بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں سے متعلق سفارشات تیار
اداروں کی تعداد بڑھ کر454ہوجائیگی، آبادی کو بنیاد بنا کر حد بندیاں تجویز
لاہور (عمران اکبر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں سے متعلق سفارشات تیار کر لی گئیں،سفارشات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 اور اسکے تحت بنائے گئے ڈیمارکیشن رولز کے مطابق مرتب کی گئی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025کے تحت بلدیاتی اداروں کی تعداد 229سے بڑھ کر 454ہوجائیگی ۔قانون کے تحت آبادی، جغرافیائی تسلسل اور انتظامی سہولت کو بنیاد بنا کر حد بندیاں تجویز کی گئیں ،سفارشات کی تیاری میں یونین کونسلز، تحصیل اور ضلع کی سطح پر ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ڈیمارکیشن رولز کے مطابق ابتدائی حد بندی تجویز عوامی رائے کیلئے آویزاں کی جائیگی،قانونی تقاضوں کے تحت شہریوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کیے جائینگے ،اعتراضات اور تجاویز پر ڈیمارکیشن اتھارٹی مقررہ مدت میں فیصلے کرے گی،اعتراضات نمٹانے کے بعد حتمی حد بندی کی سفارشات مرتب کرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کی جائینگی،سیکرٹری کی منظوری کے بعد معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔