سٹی ڈویژن پولیس کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سٹی ڈویژن پولیس نے ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کی زیر نگرانی گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں ہنگامی فرضی مشقیں کیں۔
فرضی دہشتگردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ہنگامی مشقوں سے پولیس ودیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ تعلیمی اداروں سمیت شہر کے تمام اہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ہنگامی مشقوں کا بنیادی مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا ہے ۔