بین الاقوامی وفد کاڈی ایس آفس ریلوے کادورہ ،اہم امور پر بریفنگ

بین الاقوامی وفد کاڈی ایس آفس  ریلوے کادورہ ،اہم امور پر بریفنگ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )مختلف ممالک کے 121ویں ریلوے ایڈوانس کورس میں شریک آٹھ رکنی بین الاقوامی وفد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کا دورہ کیا۔

 ڈی ایس انعام اللہ کی زیرِ صدارت ریلوے کے مختلف شعبہ جات، سروسز و مسافروں کو سہولیات، ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔ وفد۔بعد ازاں وفد کو آپریشنل کنٹرول آفس،لاہور ریلوے سٹیشن،واشنگ لائنز اور لوکو شیڈز کا بھی دورہ کروایا گیا۔ وفد نے جدید ترقی کی جانب گامزن اقدامات کو سراہتے ہوئے ریلوے کی کارکردگی کو سرایا۔ وفد میں بنگلہ دیش سے شاکت زامل مہوسی، جبوتی سے علی ، ایتھوپیا سے نگیست برہانے ، نیپال سے بدھ پرساد ، سری لنکا سے ویجے راتھنے ، ٹوگو سے کوآمی ماؤنا، تنزانیہ سے ایمانوئیل جامیز اور یوگنڈا سے آسیموئے برائن شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں