ساہیوال بار الیکشن کا شیڈول جاری

ساہیوال بار الیکشن کا شیڈول جاری

ساہیوال (سٹی رپورٹر)ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بار نے شیڈول جاری کردی۔۔۔

ا ۔20 دسمبر تک امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے ،22 دسمبر کو اعتراضات، 23دسمبر کو سکروٹنی ہوگی، 24 دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جبکہ 26دسمبر کو فائنل لسٹ آویزاں کی جائے گی،10جنوری کو پولنگ ہوگی۔ بشارت علی ایڈووکیٹ چیئرمین جبکہ رانا جاوید اختر اور ارشاد حسین ایڈووکیٹس ممبر الیکشن بورڈ ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں