6ماہ :لیسکونادہندگان سے 1ارب 67کروڑ وصول
سینٹرل سرکل میں 7173 نادہندگان سے 33 کروڑ18کی ریکوری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کا نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری، یکم جولائی سے 31 دسمبر 2025 کے دوران 43 ہزار 93 نادہندگان سے 1 ارب 67 کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی، لیسکو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ناردر ن سرکل میں 1328 نادہندگان سے 11 کروڑ 90 لاکھ 30 ہزار کی ریکوری کی گئی۔سینٹرل سرکل میں 7173 نادہندگان سے 33 کروڑ18 لاکھ10 ہزارکی ریکوری کی گئی ایسٹرن سرکل میں 3541 نادہندگان سے 30 کروڑ1 لاکھ20 ہزار وصول۔ اوکاڑہ سرکل میں 3498 نادہندگان سے 9 کروڑ38 لاکھ90 ہزار روپے کی ریکوری سدرن سرکل میں 1159 نادہندگان سے 6 کروڑ 65 لاکھ20 ہزارریکور کئے گئے ۔ شیخوپورہ سرکل میں 2067 نادہندگان سے 7 کروڑ8 لاکھ 40 ہزار روپے سے ز ائد وصول قصور سرکل میں 21695 نادہندگان سے 63کروڑ57 لاکھ70 ہزار روپے کی ریکوری ننکانہ سرکل میں 2632 نادہندگان سے 5 کروڑ 22 لاکھ20 ہزار روپے وصول ،چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ،پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تمام کارروائیاں کی گئیں۔