مرکزی شاہراہوں پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کانفاذ

 مرکزی شاہراہوں پر بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کانفاذ

کلمہ چوک سے لبرٹی تک 28کروڑ سے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کئے جائینگے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے نے گلبرگ کے مختلف بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کی کامیابی کے بعد اب مرکزی شاہراہوں پر بھی اس ماڈل کے نفاذ کا آغاز کر دیا ،اس سلسلے میں گلبرگ مین بلیوارڈ کو منتخب کیا گیا ہے جہاں کلمہ چوک سے لبرٹی چوک تک بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کیے جائینگے ۔منصوبے پر28کروڑ 47 لاکھ95ہزار لاگت آئیگی، تعمیراتی کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ کلمہ چوک سے لبرٹی تک جدید طرز کی ٹف ٹائلز نصب اور پیدل چلنے والوں کیلئے کشادہ اور محفوظ واک ویز تعمیر کی جائینگی۔ علاقے میں شہری سہولیات کو بہتر بنایا جائیگا۔تمام یوٹیلٹیز کو انڈر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سڑک اور اطراف کا ماحول منظم اور محفوظ بنایا جا سکے ۔گلبرگ مین بلیوارڈ پر سڑک کی مکمل کارپٹنگ بھی کی جائیگی جس سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی ،بعدمیں علاقے کی مجموعی اپ گریڈیشن کی جائیگی جس سے مین بلیوارڈ کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق یہ منصوبہ فیشن ایونیو محمود قصوری روڈ، گلبرگ تھری بی بلاک اور حالی روڈ کی طرز پر مکمل کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں