اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبی ؐ کاپیغام عام کرناہوگا:راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبی ؐ کاپیغام عام کرنا ہوگا ۔۔۔
مسلمان رسومات کے بجائے نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدانسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسزکے زیراہتمام درس حدیث کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔تقریب میں مفتی سخاوت منیرودیگر نے شرکت کی۔