بجلی چوروں کا تشدد،لیسکو کا لائن مین شدید زخمی

بجلی چوروں کا تشدد،لیسکو کا لائن مین شدید زخمی

الہ آباد (نمائندہ دنیا )ظہیر آباد کالونی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران لیسکو ملازمین کو بجلی چوروں نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بناڈالا، جس کے نتیجے میں لائن مین محمد طیب شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی چونیاں میں درج کر لیا گیا ۔

 لیسکو کی ٹیم ایکسین انجینئر طارق بشیر کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ناظم علی، کاظم علی، عبدالنعیم اور ان کے چار نامعلوم ساتھیوں نے لیسکو اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور اسلحہ کے زور پر مزاحمت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں