سرما کی چھٹیوں کے بعد کا ججز روسٹر جاری
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
پرنسپل سیٹ پر 25 سنگل جبکہ 9 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کرینگے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے روسٹر جاری کیا جس کے مطابق مطابق پرنسپل سیٹ پر روسٹر 9 جنوری سے 28 فروری تک نافذ العمل رہے گا ۔جس کے مطابق اس دوران 25 سنگل بینچ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز پر سماعت کرینگے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،روسٹر کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل کیسز پر سماعت کرے گا ،اسی طرح جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ دہشت گردی اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔