گورنر سے صوبائی وزیر سعید غنی کی ملاقات

گورنر سے صوبائی وزیر سعید غنی کی ملاقات

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے صوبائی وزیر سندھ برائے محنت، انسانی وسائل و سماجی تحفظ سعید غنی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر سعید غنی نے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے مبارکباد اور نیک خواہشات پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، روزگار کے مواقع میں اضافے اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں