کریم بلاک سے موٹروے سگنل فری کوریڈور منصوبہ تیار

کریم بلاک سے موٹروے سگنل فری کوریڈور منصوبہ تیار

پی سی ون آئندہ ہفتے محکمہ ہاؤسنگ کوارسال ، منظوری وزیر اعلیٰ سے لی جائیگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کریم بلاک فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے کے لیے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سال 2026 میں منصوبہ شروع کرنے کی اجازت مانگ لی ہے ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے کریم بلاک سے موٹر وے تک سگنل فری کوریڈور کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، جس کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حاصل کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق کریم بلاک سگنل فری کوریڈور کا پی سی ون آئندہ ہفتے محکمہ ہاؤسنگ کو ارسال کیا جائے گا۔ منصوبے کو سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے شروع کرنے کی استدعا بھی کی جائے گی، جبکہ پنجاب حکومت نئے ترقیاتی پیکج میں کریم بلاک انڈر پاس منصوبے کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔کریم بلاک انڈر پاس کی تعمیر کے لیے دو ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ منصوبے کے تحت جناح ہسپتال سے کریم بلاک جانے والی سڑک پر انڈر پاس تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جبکہ کریم بلاک چوک میں ایڈگریڈ کے ذریعے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں