چونگی امرسدھو :کپڑے کی دکان میں آتشزدگی
لاہور (کرائم رپورٹر) جنرل ہسپتال چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ کے قریب کپڑے کی دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دکان میں آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف رہے اور بروقت کارروائی کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا۔