نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کی حالت میں بہتری آنا شروع
لاہور(ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کی حالت میں بہتری آنا شروع، فاطمہ جنرل ہسپتال سے منتقل کر کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں زیر علاج ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ کو یونٹ ون نیورو سرجری آئی سی یو 6 میں رکھا گیا ہے، پروفیسر آصف بشیر کی سربراہی میں نیورو سرجیکل ٹیم علاج معالجہ کر رہی ہے، آج مہرے سپائن سرجری کا پلان ہے ،تمام ضروری ٹیسٹ اور میڈیکل فٹنس لی جا رہی ہے،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ اس وقت آکسیجن فری ہے اور وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔