اوپتھلمولوجیکل سوسائٹی لاہور برانچ کے انتخابات ، جاویداقبال پینل کاکلین سویپ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) اوپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان لاہور برانچ کے سالانہ انتخابات میں پروفیسر چودھری جاوید اقبال کے پینل نے اپنے حریفوں کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کلین سویپ کرلیا ہے۔
او ایس پی ہاؤس لاہور میں منعقدہ ان انتخابات میں شہر بھر سے نامور ماہرینِ چشم اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ نے پروفیسر جاوید اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔