ایران میں امریکی سرپرستی میں فسادات قابل مذمت :شیعہ علما کونسل

 ایران میں امریکی سرپرستی میں  فسادات قابل مذمت :شیعہ علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے اسلامی جمہوری ایران میں امریکی اور اسرائیلی سرپرستی میں ہونے والے فسادات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعماری عزائم سامنے آچکے ہیں۔

 امریکا گزشتہ 46 سال سے انقلاب اسلامی کو ختم کرنے کی کوشش میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، اس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی قبضہ مضبوط بنانا اور فلسطین کی آخری حمایت کو ختم کرنا ہے لیکن یہ سب خواب ہی رہے گا کیونکہ ایران کی انقلابی قوم قیادت کے ساتھ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں