رائیونڈ : مغوی لڑکی کے قتل کا معمہ حل، آشنا ہی قتل کا ملزم
لاہو (کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقہ سے 17 سالہ لڑکی سانیہ کے اغوا کے بعد قتل کا معمہ حل، آشنا ہی قاتل نکلا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ جمشید عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر مقتولہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم اور مقتولہ سانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے ،مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔