شمالی چھاؤنی: 5 روز قبل اغواہونیوالے شخص کی لاش برآمد

شمالی چھاؤنی: 5 روز قبل اغواہونیوالے شخص کی لاش برآمد

قتل کیا گیا:بھائی ، مقدمہ درج ، تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے :پولیس

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی سے 5روز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق مغوی محمدشاہد کی لاش صدر گول چکر کے قریب نالے سے ملی۔ ایف آئی آرکا متن کے مطابق محمدشاہدکو نامعلوم شخص عامرروڈ سے اپنے ساتھ لے کر گیا،5روزتک محمدشاہد سے رابطہ نہ ہوسکا، پولیس نے نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع دی۔ مغوی کے بھائی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مردہ خانہ پہنچے جس پر مغوی شاہد کی شناخت ہوئی۔ مغوی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا،ایس پی کینٹ اخلا ق اللہ تا رڑ نے بتا یا کہ محمدشاہد کے اغوا کی ایف آئی آر درج کررکھی ہے پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ، میڈیکل رپورٹ سے حقائق سامنے آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں