2حادثات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

2حادثات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

شوکت خانم چوک میں کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، موقع پر دم توڑ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں 2حادثات کے دوران ایک شخص جاں بحق ، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شوکت خانم چوک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آیا، جس میں کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ دریں اثنا شالیمار، جی ٹی روڈ پر گھاس منڈی سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔25 سالہ کانسٹیبل اویس کی موٹر سائیکل بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں