طلبہ کیلئے اسٹیَم مقابلوں کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں طلبہ کی سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اسٹیَم مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال 2025-26 کیلئے مقابلوں کی باضابطہ منظوری دیدی جن میں پرائمری سے ہائر سیکنڈری سطح کے طلبہ حصہ لے سکیں گے۔ ضلعی کے بعد صوبائی سطح مقابلے لاہور میں ہونگے۔