ریل مزدور اتحادکاتنخواہ میں تاخیر ، ٹی اے نہ ملنے پر احتجاج
وزیر ریلوے حق دلائیں:مظاہرین ، ریٹائرملازمین بھی 3 سال سے واجبات کے منتظر
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریل مزدور اتحادکا تنخواہ میں تاخیر اور ٹی اے کی عدم ادائیگی پر ڈی ایس لاہور دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ، محمود ننگیانہ، انور گجر، سرفراز خان، عنایت گجر سمیت مختلف یونینز کے صدور اور عہدیدار موجود تھے۔ مظاہرین نے ریلوے لاہور ڈویژن میں کام بند کردیا۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہمارا استحصال کررہی ہے، ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ملتی ہیں، ریٹائرملازمین کو واجبات نہیں مل رہے ،ٹی اے ، ڈی اے کئی سال سے روک رکھے ہیں، ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، وزیر ریلوے معاملے کا نوٹس لیکرحق دلوایا جائے ۔دوسری جانب ریٹائر ریلوے ملازمین کی مشکلات بھی کم نہ ہوسکیں،3 سال سے واجبات کے منتظر،مارچ 2023 کے بعد ریٹائر ملازمین کوفنڈز کی شدید کمی پر تاحال گریجویٹی،جی پی جبکہ2025 کے بعد ریٹائر ملازمین کو لیو انکیشمنٹ، جی پی فنڈ، میرج گرانٹ و دیگر واجبات ادا نہیں ہوئے۔