کنٹونمنٹ بورڈ زمیں پانی کی قلت، سیوریج تباہ ،شہری پریشان
فنڈز جاری نہ ہونے پر متاثرہ علاقوں میں سیوریج ،واٹر سپلائی کامنصوبہ تعطل کا شکار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہرکے گنجان آباد علاقوں پرمشتمل والٹن اور لاہور کنٹونمنٹ بورڈز کا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم زبوں حالی کا شکار ،نکاسی آب اور پانی کی عدم فراہمی شکایات میں اضافہ ہو نے لگا۔کیولری گراؤنڈ، نواز شریف کالونی، والٹن روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت، کم پریشر اور سیوریج اوور فلو کی شکایات پرشہریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔فنڈز جاری نہ ہونے پر منصوبہ تعطل کا شکار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی پروگرام میں والٹن ولاہور کنٹونمنٹ بورڈزکا منصوبہ شامل کیاگیا مگر8 ارب 84 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار کے مختص فنڈز جاری نہ ہو سکے ۔