شیخوپورہ:وارداتوں میں شہری نقدی ،زیورات سے محروم
چور حسنین کے گھر سے 8 تولے زیورات ، لاکھ سے زائد نقدی لے گئے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ شیراز گارڈن میں چور حسنین کے گھر کے گھرکے تالے توڑ کر موٹرسائیکل،طلائی زیورات 8 تولے ایک لاکھ سے زائد نقدی ،قیمتی پارچات چوری کرکے فرار ہوگئے ،حسنین وغیرہ فیملی کے ہمراہ کہیں گیاتھا کہ چوروں کا گروہ واردات کرکے فرار ہوگیا۔تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ سلیم کوٹ میں موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے عرفان کی دکان میں داخل ہوکر اس سے 70ہزار روپے ،موبائل فون ودیگرسامان جبکہ وہاں پر موجود گاہکوں سے 20ہزار روپے ودیگر سامان چھین لیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔