نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے

 نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے

نقشوں میں بس سٹاپ غائب، شہری پبلک ٹرانسپورٹ سہولت سے محروم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ۔ایل ڈی اے کے تحت بننے والی سڑکوں کے نقشوں میں بس سٹاپس کو شامل ہی نہیں کیا گیاجس سے شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولت سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ لاہور میں اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ آٹھ برس میں تعمیر کسی بھی نئی سڑک کے منصوبے میں بس سٹاپ نہیں دیا گیا۔ویلنشا سے ڈیفنس روڈ اور پائن ایونیو تک ،اسی طرح متبادل بائی پاس رائیونڈ روڈ بھی بس سٹاپ سے محروم ہے ۔ہربنس پورہ سے جلو ،باگڑیاں سے امیر چوک، امیر چوک سے ایڈن تک نئی سڑکوں پر بھی بس سٹاپس نہیں ،مولانا شوکت علی روڈ اوربرکت مارکیٹ سے والٹن روڈ تک سگنل فری کوریڈورز میں بھی کوئی بس سٹاپ نہ ہونے پر شہری سڑکوں کنارے بسوں ، ویگنوں کے منتظر رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں