پیسی :ہسپتال انتظامات میں فوری بہتری لانے کی ہدایت

پیسی :ہسپتال انتظامات میں فوری بہتری لانے کی ہدایت

لاہور (خبر نگار )پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی مزید بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اقدامات جاری ہیں۔۔

۔ کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد اور راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ میڈیکل کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال انتظامات اور سروس ڈلیوری میں فوری اور نمایاں بہتری لانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نے ہسپتالوں اور تمام میڈیکل آؤٹ لیٹس میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاج و معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں