بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کادورہ

عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت :ابراہیم مراد

لاہور ( خبر نگار ) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا، جہاں ان کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں تعاون اور اعلیٰ تعلیم میں باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ علاقائی تعاون، تجارتی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیمی و تحقیقی اشتراک دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات، معیاری تدریسی نظام اور تحقیقی ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے اپنے سفارتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں