منظور وٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی یاد میں گورنمنٹ اسلامیہ سول لائنز کالج میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔
مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا اقبال ،ڈی جی پیمرا عائشہ وٹو، وائس چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔ رانا اقبال نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا انکی شائستگی، تحمل و سیاسی بصیرت نئی نسل کے سیاستدانوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا مرحوم اختلاف کے باوجود شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے تھے۔ مرحوم کی صاحبزادیوں جہاں آرا وٹو اور عائشہ وٹو نے کہا انکے والد نے ہمیشہ عوامی خدمت کی۔