سبسڈائزڈ گندم کی فراہمی بڑھا دی گئی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں فعال فلور ملز کو سبسڈائزڈ گندم کی یومیہ فراہمی نمایاں طور پر بڑھا کر 15 ہزار سے 20 ہزار میٹرک ٹن کر دی ہے۔۔۔
جس سے صوبے کی یومیہ مجموعی ضرورت کا 100 فیصد پورا کیا جا رہا ہے ۔حکومت کے ان بروقت اقدامات سے گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ، مارکیٹ میں قیمتوں پر دباؤ نمایاں کم ہو رہا ہے اور آئندہ دنوں میں گندم ا ور آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔