عملہ کی کمی پر اساتذہ کی عارضی ریشنلائزیشن کا فیصلہ

عملہ کی کمی پر اساتذہ کی عارضی ریشنلائزیشن کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)صوبے کے کالجوں میں طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے پر تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کی عارضی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا۔

اعلامیہ کے مطابق قریبی کالجوں سے زائد اساتذہ کو ضرورتمند کالجز میں عارضی تعینات کیا جائے گا تاکہ کورسز کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے ۔ڈی پی آئی کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی عملے کی کمی کا جائزہ لیں۔ اور مکمل ڈیٹا جمع کریں۔ اساتذہ کی عارضی ریشنلائزیشن زیادہ سے زیادہ نوے دن ہوگی۔ سفارشات ڈائریکٹر اور متعلقہ افسر تیار کرینگے ، حکام کا کہنا ہے کہ کورسز کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں