جماعت اسلامی کا پتنگ بازی کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا پتنگ بازی  کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی لاہور نے بسنت کی اجازت کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بسنت کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے خبردار کیا ہے کہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو عدالت سے رجوع کرینگے ،عوام میں بھی جائینگے ۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا بسنت پر پابندی کے باوجود شہر میں خطرناک واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ مزنگ میں نوجوان جاں بحق اورشاد باغ میں ڈور پھرنے سے ایک نوجوان زخمی ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں