پولیس مقابلوں کیخلاف سماعت، انکوائری کا حکم دینے کی استدعا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر سماعت،پولیس اور قومی تحفظ کمیشن حقوق نے معاملے پر جواب داخل کرا دیا۔
عدالت نے دیگر فریقین کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔جسٹس عبہر گل کے روبرو میاں دائود ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جنوری 2025 سے پنجاب میں شہریوں کو جعلی اور نامعلوم مقدمات میں نامزد کرکے قتل کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ ایف آئی اے کو جنوری سے ابتک تمام مقابلوں کی انکوائری کا حکم دے جبکہ ابھی تمام فریقین کا جواب عدالتی ریکارڈ پر نہیں، جنکے جواب آئے ہیں انہیں پڑھنے اور عدالت کی معاونت کیلئے وقت درکار ہے جس پرعدالت نے وکیل کی استدعا کو منظور کرکے سماعت چار فروری تک ملتوی کردی۔