ریلوے واشنگ لائن میں سکیورٹی کیمرے غیر فعال،چوریاں عام

ریلوے واشنگ لائن میں سکیورٹی  کیمرے غیر فعال،چوریاں عام

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے کی واشنگ لائن انتظامی عدم توجہ کا شکار، سہولیات کا فقدان ،سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر۔۔۔

واشنگ لائن میں لگے سکیورٹی کیمرے بھی غیر فعال، سی سی ٹی وی کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیمرے فعال نہ ہونے پر گاڑیوں سے قیمتی سامان چوری ہونے کے واقعات عام ہورہے ہیں، واشنگ لائن ملازمین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہے نہ ہی سہولیات، اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں