درختوں کی غیر قانونی کٹائی، ڈائریکٹر شیخ زاید سنٹر کو ہٹا دیا گیا

 درختوں کی غیر قانونی کٹائی، ڈائریکٹر شیخ زاید سنٹر کو ہٹا دیا گیا

تحقیقاتی کمیٹی قائم ،جامعہ پنجاب سے درخت کاٹنے پرہائیکورٹ میں رٹ دائر

لاہور(خبر نگار،سٹاف رپورٹر سے ،کورٹ رپورٹر )شیخ زاید اسلامک سنٹر میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ڈاکٹر عبداللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ترجمان جامعہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعدیہ کو سنٹر کے امور نمٹانے کیلئے عارضی چارج دیکرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔درختوں کی کٹائی پر ماحولیاتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر پی ایچ اے کاسخت نوٹس، وائس چانسلر جامعہ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیاجس میں مکمل تحقیقات، ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شیخ زاید سینٹر میں 60 درخت کاٹنے کا ٹھیکہ 5 لاکھ میں دیا گیا،40 درخت کاٹے گئے ، سکیورٹی گارڈز کی بروقت مداخلت پر20 درختوں کو بچا لیا گیا۔ کٹائی پرلکڑیوں کوسمگل کرنے کی کوشش پر ٹریکٹر ٹرالی کو تو تحویل میں لے لیا گیا ۔ دریں اثنا درخت کاٹنے کیخلاف،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں