پی اے سی کااجلاس،ہیلتھ اتھارٹیز میں بے ضابطگیوں کا جائزہ

پی اے سی کااجلاس،ہیلتھ اتھارٹیز میں بے ضابطگیوں کا جائزہ

599 آڈٹ پیراز کاجائزہ، محکمہ ہیلتھ کو واضح ایس او پیزوضع کرنے کی ہدایت

لاہور (سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے اجلاس میں جنوبی پنجاب کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز میں مالی بے ضابطگیوں اور آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس چیئرمین احمد اقبال چودھری کی زیر صدارت ہوا، جنوبی پنجاب کی 17ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کی 2018-19کی آڈٹ رپورٹس زیر غور آئیں۔ مجموعی طور پر 599آڈٹ پیراز کی جانچ پڑتال کی گئی۔کمیٹی نے 123آڈٹ پیراز پر ہدایات جاری کیں،جبکہ 3 آڈٹ پیرازکو نمٹاکر 4 کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے تک زیر التوا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 7آڈٹ پیراز کو مزید تحقیقات کیلئے انتظامی محکمہ کو ارسال کر کے 45 دن میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔ کمیٹی نے خریداری عمل میں پی پی آر اے قواعد کی خلاف ورزی پر727اعشاریہ 748ملین روپے کے بے قاعدہ اخراجات پرشدید برہمی کا اظہار کیا اورشفافیت کے فقدان پر اس دورانیے میں بہاولنگر میں تعینات متعلقہ افسروں کو آئندہ اجلاس میں وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ کنسلٹنٹس کے اوقاتِ کار کے تعین کیلئے واضح اور معیاری ایس او پیزوضع کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں