میرٹ بیسڈ پالیسی نظر انداز درجنوں سینئر اساتذہ ترقی سے محروم
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے متعارف کرائی گئی میرٹ بیسڈ پالیسی کو نظر انداز کرنے پر لاہور میں میرٹ بیسڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود درجنوں سینئر اساتذہ تاحال ہیڈ ٹیچر کے طور پر ترقی سے محروم ہیں۔
متاثرہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کامیابی کے باوجود انہیں چار ماہ بعد جوائننگ آرڈرزجاری نہیں کیے جا رہے، ڈاکٹر انس، اظہر علی، طیب اقبال ،مقصود طاہر ،سجاد نواز، خدیجہ شبیر، آمنہ قمر، مریم سرور، تابندہ نعیم ودیگرمتاثرہ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ او پی ایس ہیڈز کی تعیناتیاں فوری یقینی بنائیں۔