بسنت سے قبل پتنگ اڑانے پر کریک ڈائون کرنیکا فیصلہ
اندرون شہر 22ہزار چھتوں کی مانیٹرنگ ،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی
لاہور (عمران اکبر )بسنت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس میٹنگ میں محکمہ پولیس کو کارروائی کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں بسنت سے قبل پتنگ اڑانے پر کریک ڈائون کیا جائے گا ۔بسنت سے قبل اندرون شہر کی 22ہزار چھتوں کی مانیٹرنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق اندرون شہر میں 8تھانوں کی پولیس کو 25چھتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،25چھتوں پر مانیٹرنگ کیمپس فعال کئے جائینگے ، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا ۔کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کا کہنا ہے 18سال سے کم عمر بچوں کے پتنگ اڑانے پر والدین کیخلاف مقدمہ درج ہو گا۔