ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار
پتوکی (تحصیل رپورٹر )تھانہ پھولنگر پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔
مختلف وارداتوں میں ملوث وقاص عرف وقاصی گینگ کے 3ارکان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی 2لاکھ روپے ، 2موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکیاگیا۔ ملزموں نے دوران تفتیش پھولنگر اور گردونواح میں 12سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔