ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت فائر فائٹنگ پر اجلاس

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت  فائر فائٹنگ پر اجلاس

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو کی زیر صدارت فائر فائٹنگ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ثناء شرافت، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ آتشزدگی اور دیگر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنائیں، فائر فائٹنگ آلات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے اور عملے کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں