محکمہ ہیلتھ :اسسٹنٹ پروفیسر کے حتمی نتائج کا اعلان

محکمہ ہیلتھ :اسسٹنٹ پروفیسر  کے حتمی نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کا سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے ۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی منظوری کے بعد سیکرٹری افضال احمد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامی کیلئے9جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری کی اسامی کیلئے 8امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں