وزیر تعلیم کا مختلف سکولوں ، کالجوں کادورہ
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے مختلف سکولوں اور کالجوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی معیار، سہولیات، تدریسی عمل اور نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر تعلیم نے طلبہ اور اساتذہ سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیر تعلیم نے کینٹ، کیولری گراؤنڈ اور گرد و نواح کے مختلف سکولوں اور کالجوں کا سرپرائز دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں میں انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی، تدریسی معیار اور سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔