تحقیق کے فروغ کیلئے 17کروڑ مختص :وی سی پنجاب یونیورسٹی
لاہور (خبر نگار)وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے فروغ کیلئے 17کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
اساتذہ تحقیق کے فنڈکو ملک، معاشرہ اور یونیورسٹی کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن ایند کمرشلائیزیشن(اورک) کے زیر اہتمام ‘پی یو ریسرچ گرانٹ ایوارڈ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔