ٹاؤن شپ کالج میں سالانہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد

ٹاؤن شپ کالج میں سالانہ  پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ٹاؤن شپ میں سالانہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے کنوینر سربراہ شعبہ فزکس پروفیسر سیف اللہ تھے ،پروفیسر فرحان میٹنگ کے ڈپٹی کنوینر تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پیرنٹ ٹیچر میٹنگ میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طلبا اور انکے والدین شریک ہوئے ،اساتذہ نے طلبا کی کارکردگی کے حوالے سے والدین کو بریف کیا،طلبا نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے مشاورت کی ۔پرنسپل فاروق احمد کا کہنا تھا کہ والدین اس میٹنگ میں لازمی شامل ہوں، والدین کا حق ہے کہ انہیں انکے بچوں کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جائے ۔والدین کا کہنا تھا کہ پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے انعقاد پر ہم کالج انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں