پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے ایک ہفتے میں 34مقدمات درج
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا ہے۔
کہ گزشتہ ہفتے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پنجاب بھر میں 3لاکھ 79ہزار سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور23ہزار سے زائد ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34مقدمات درج کر کے ناجائز منافع خوری کے جرم میں 608افراد کو قانونی شکنجے میں لیا گیا اور 16کروڑ 90لاکھ 7ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔