مشتبہ گاڑی سے منشیات برآمد، 1ملزم گرفتار

مشتبہ گاڑی سے منشیات  برآمد، 1ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار ) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

 گزشتہ روز خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران ایم-1موٹر وے پر برہان انٹر چینج کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں233 کلوگرام چرس اور 15کلوگرام افیون سمیت 248کلوگرام منشیات برآمد کر کے ضبط کر لی گئی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔اس کیس کے حوالے سے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2025 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں