سوشو اکنامک سروے پر ڈیوٹیاں سکولوں میں اساتذہ کی کمی

سوشو اکنامک سروے پر ڈیوٹیاں  سکولوں میں اساتذہ کی کمی

لاہور( این این آئی)سوشو اکنامک سروے پر تعینات سینکڑوں اساتذہ کو اب ڈبل ڈیوٹی دینا ہوگی۔

اساتذہ پہلے سکولوں میں تدریسی فرائض انجام دیں گے اور اس کے بعد سروے ڈیوٹی پر بھی جانا ہوگا۔ اس فیصلے کے باعث متعدد سکولوں میں اساتذہ کی کمی پیدا ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے سکولوں میں اس وقت تقریباً 1500 اساتذہ سوشو اکنامک سروے پر تعینات ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں