دیہی خواتین اثاثہ جات کی منتقلی پروگرام کے فیز ٹو کی ای بیلٹنگ تقریب
لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب دیہی خواتین اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت فیز ٹو کی ای۔بیلٹنگ کی تقریب لائیو سٹاک کمپلیکس لاہور میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔
اس موقع پر جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کی موصول ہونے والی درخواستوں پر شفاف، منصفانہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای۔بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ ای۔بیلٹنگ کی تقریب کی صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کی۔