خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت

خصوصی افراد کے حقوق سے  متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد  کی درخواست پر سماعت

لاہور(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر درخواست گزار کو محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو فریق بنانے کی اجازت دے دی ہے ۔

جسٹس خالد اسحاق نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ خصوصی افراد کے لیے عمارتوں کے ڈیزائن میں تبدیلی اور سہولیات کی فراہمی متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے ،وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خصوصی افراد کے ڈیٹا بیس کی تیاری،کوٹے پر عمل درآمد،شکایات کے ازالے کیلئے سافٹ ویئر، الگ موبائل ایپ اور آن لائن معذوری سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عدالتی احکامات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں