راشن کارڈ کی تقسیم ‘ترسیل بارے بریفنگ
لاہور(خبر نگار )پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) گورننگ باڈی کا 177 واں اجلاس صوبائی وزیر لیبر اور چیئرمین گورننگ باڈی پیسی محمد منشا اللہ بٹ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں محنت کشوں کی فلاح کیلئے اہم فیصلے کی منظوری دی گئی۔مریم نواز راشن کارڈ کی کنٹری بیوشن کی حد چھ ماہ سے کم کر کے تین ماہ کر دی گئی ہے ۔گورننگ باڈی کو راشن کارڈ کی تقسیم اور ترسیل کے حوالے سے پچھلے پندرہ دنوں میں نمایاں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔