جی سی یو میں فیکلٹی سپورٹس گالا

جی سی یو میں فیکلٹی سپورٹس گالا

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ فیکلٹی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چودھری نے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ سپورٹس گالا کا مقصد فیکلٹی ممبران میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا، ٹیم ورک کو مضبوط بنانا اور مثبت و خوشگوار تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے ۔ سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن، سکواش، ٹیبل ٹینس، ٹینس، شطرنج، کرکٹ اور رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں۔چیئرمین سپورٹس بورڈ یاسر سلطان کا کہنا تھا کہ سپورٹس سرگرمیوں سے فیکلٹی ممبران کی جسمانی اور ذہنی صحت میں بہتری آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں