آبپاشی :سنٹرل پنجاب کے تمام فیلڈ دفاتر کے لاگ ان اکاؤنٹس بن گئے

آبپاشی :سنٹرل پنجاب کے تمام فیلڈ  دفاتر کے لاگ ان اکاؤنٹس بن گئے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو اس پروگرام پر عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

 فوکل پرسن عدنان حسن نے بتایا کہ الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے سنٹرل پنجاب کے تمام فیلڈ دفاتر کے لاگ ان اکاؤنٹس بنائے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں تمام فائلیں اسی سسٹم کے ذریعے سیکرٹریٹ میں جاتی ہیں اور مینوئل سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ۔جدید سسٹم کے نفاذ کے حوالے سے ترتیب وائز لیول ون سے فور کامیابی سے حاصل کیا جا چکا ہے۔ اور اب کوشش ہے کہ اس لیول کو برقرار رکھا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں