14ہزار کلو ایکسپائراشیا خورونوش تلف ‘2لاکھ جرمانہ عائد
دستاویزات کی عدم فراہمی اور رد و بدل پر سخت ایکشن لیا جائے گا:ڈی جی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )گجومتہ میں ایکسپائر اشیا کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ٹیموں کا گرینڈ آپریشن، 14ہزار کلو ایکسپائر اشیا خورونوش تلف کی گئیں، ایکسپائر گھی،آئل، بوتلیں، جوس سنیکس، پاپڑ، آٹا،دودھ بسکٹ،پانی وغیرہ کو غیر قانونی طور پر سٹاک کرنے پر گودام مالک کو 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ 24گھنٹوں میں گودام مالک کو تمام تر ٹریسیبیلٹی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات پیش کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے ، ریکارڈ، دستاویزات کی عدم فراہمی اور رد و بدل کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ روہی نالہ گجومتہ میں واقع گودام سے ریڈی ٹو سپلائی ایکسپائر مال برآمد کیا گیا،ایکسپائر مال کے تلف کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تیار کیا گیا،14ہزار کلو زائد المیعاد اشیا کو قوانین کے خلاف فریش سٹاک کے ساتھ رکھا گیا تھا۔، گھی، پانی، آٹا، مشروبات، بسکٹ، سنیکس اور مختلف اشیا برآمد کر کے تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھاکہ پنجاب میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے ۔